Site icon اردو محفل

لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 24

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا ۞

ترجمہ:

اس میں وہ نہ ٹھنڈک پائیں گے نہ کوئی مشروب.

 

النبا : ٦٢۔۲۴ میں فرمایا : اس میں وہ نہ ٹھنڈک پائیں گے نہ کوئی مشروب۔ سوا کھولتے ہوئے پانی اور پیپ کے۔ یہ ان کے موافق بدلہ ہے۔

’ ’ برد “ کی دو تفسیریں

یعنی کفار اور مشرکین بار بار مدتوں تک جس عذاب میں مبتلا رہیں گے، اس میں وہ نہ ٹھنڈک پائیں گے نہ کوئی مشروب، شدید گرمی اور تپش میں رہنے کے باوجود انہیں ٹھنڈی ہوا کا کوئی جھونکا نصیب نہیں ہوگا، اور نہ کوئی سایہ ملے گا جو انہیں دوزخ کی گرمی سے بچا سکے، اور نہ انہیں کوئی مشروب ملے گا جس سے انہیں پیاس میں تسکین حاصل ہو، اور ان کے باطن کی گرمی کو زائل کر دے۔

اخفش، کسائی، فرا اور قطرب اور عتبی نے یہ کہا ہے کہ اس آیت میں ” برد “ ( ٹھنڈک) سے مراد نیند ہے، کیونکہ نیند سونے والے کو ٹھنڈا کردیتی ہے اور پیاس آدمی جب ہوجائے تو وہ سونے کے بعد ٹھنڈا اور ترو تازہ ہوجاتا ہے، لیکن پہلا قول راجح ہے کیونکہ ” برد “ سے نیند مراد لینا مجاز ہے اور جب ” برد “ کا حقیقی معنی ٹھنڈک مراد لینا یہاں ممکن ہے تو بلا وجہ اس آیت کو مجاز پر محمول کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 24

Exit mobile version