یعنی دوزخ تمام مجرموں کی گھات میں ہے، خواہ وہ کفار ہوں یا مؤمنین فساق ہوں، وہ انتظار تو تمام مجرموں کا کر رہی ہے لیکن ٹھکانہ صرف سرکشوں کا ہے، اور سرکشوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے سامنے تکبر کرتے ہیں اور اس کی مخالفت اور اس سے معاوضہ کرنے میں حد سے بڑھتے ہیں۔