Site icon اردو محفل

لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا‌ – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 35

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا‌ ۞

ترجمہ:

اس میں نہ کوئی لغو بات سنیں گے اور نہ ایک دوسرے کی تکذیب ہے.

النبا : ۳۵ میں فرمایا : وہ اس میں نہ کوئی لغو بات سنیں گے اور نہ ایک دوسرے کی تکذب۔

اس آیت میں فرمایا ہے : وہ اس میں نہ کوئی لغو بات سنیں گے، اس آیت میں ” اس میں “ سے کیا مراد ہے، ایک قول یہ ہے کہ وہ اس شراب کے جام میں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے، اس کے بر خلاف دنیاوی شراب کے گلاسوں کو پینے سے انسان کو نشہ ہوجاتا ہے اور اس کے ہوش و حواس جاتے رہتے ہیں اور اس کو صحیح اور غلط میں تمیز نہیں رہتی اور جنت میں جوان کو شراب کے جام دیئے جائیں گے، اس کو پینے سے ان میں ایسی کیفیت پیدا نہیں ہوگی اور دوسرا قول یہ ہے کہ وہ جنت میں کوئی لغو اور ناپسندیدہ بات نہیں کریں گے۔

اس آیت میں ” کذاباً “ کا لفظ ہے، یہ ” کذب “ کا مبالغہ ہے یعنی وہ جنت میں بہت بڑی جھوٹی بات نہیں سنیں گے، بہت بڑی چھوٹی بات سے مراد یہ ہے کہ وہ یہ نہیں سنیں گے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک ہے یا اس کا بیٹا یا بیوی ہے یا فرشتے اس کی بیٹیاں ہیں اور اس کا منی یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی تکذیب نہیں سنیں گے۔

القرآن – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 35

 

Exit mobile version