Site icon اردو محفل

قُلُوۡبٌ يَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 8

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلُوۡبٌ يَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ ۞

ترجمہ:

اس دن بہت سے دل لرز رہے ہوں گے۔

اس کے بعد فرمایا : اس دن بہت سے دل لرز رہے ہیں ہوں گے۔ دہشت سے ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔

(النزعت : ٩۔ ٨)

یعنی مشرکین کے دل لرز رہے ہوں گے اور منافقین کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، قرآن مجید میں ہے :

الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ یَّنْظُرُوْنَ اِلَیْکَ نَظَرَ الْمَغْشِیِّ عَلَیْہِ مِنَ الْمَوْتِ ط (محمد : ٠٢)

جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جیسے اس شخص کی نظر ہوتی ہے جس پر موت کی بےہوشی طاری ہو۔

 

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 8

 

Exit mobile version