Site icon اردو محفل

ثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰى – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 22

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰى ۞

ترجمہ:

پھر اس نے پیٹھ پھیری اور ان کے خلاف کارروائی کی۔

النزعت : ٢٢ میں فرمایا : پھر اس نے پیٹھ پھیری اور ان کے خلاف کارروائی کی۔

اس آیت میں ” یسعی “ کا لفظ ہے، اس کا مصدر ” سعی “ ہے اس کا معنی جدوجہد کرنا بھی ہے اور بھاگنا بھی اور اس آیت کی دو تفسیریں ہیں :

(١) جب فرعون نے اژدھے کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو وہ مرعوب ہو کر بھاگ گیا۔

(٢) فرعون نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے پیٹھ پھیری اور انکے خلاف کارروائی کرنے میں مشغول ہوگیا۔

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 22

Exit mobile version