Site icon اردو محفل

وَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰى‌ۚ – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 19

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰى‌ۚ ۞

ترجمہ:

اور میں تجھے تیرے رب کی طرف رہ نمائی کروں سو تو ڈرے.

النزعت : ۱۹ میں فرمایا : اور میں تجھے تیرے رب کی طرف رہ نمائی کروں سو تو ڈرے۔

اس آیت سے یہ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی توحید کی معرفت اور اس پر ایمان لانا، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبادت پر مقدم ہے، کیونکہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے ہدایت کو پہلے ذکر اور اللہ سے ڈرنے کا ذکر بعد میں کیا، اور اس کی نظیر یہ آیت ہے :

اِنَّنِیْٓ اَنَا اللہ ُ لَآ اِلٰـہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدْنِی ط (طہٰ : ٤١ )

بے شک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، تو آپ میری عبادت کیجئے۔

اور اللہ تعالیٰ کی خشیت اور اس کا خوف اللہ تعالیٰ کی معرفت کے بغیر ممکن نہیں ہے، اسی لیے فرمایا :

اِنَّمَا یَخْشَی اللہ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰٓؤُا (فاطر : ٨٢)

اللہ کے بندوں سے صرف علماء ہی اللہ سے ڈرتے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 19

Exit mobile version