Site icon اردو محفل

وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 36

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى ۞

ترجمہ:

اور ہر دیکھنے والے کے لیے دوزخ ظاہر کردی جائے گی.

دوزخ کو ظاہر کرنا

دوسری آیت میں فرمایا ہے : اور دوزخ کو بالکل ظاہر کردیا ہے، اس میں ” برزت “ کا لفظ ہے، اس کا مادہ ” بروز “ ہے، اسی کا معنی ظہورہے، دوزخ کے ظہور کے متعلق قرآن مجید کی یہ آیات ہیں :

وَاِنْ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُہَاج کَانَ عَلٰی رَبِّکَ حَتْمًا مَّقْضِیًّا۔ ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْہَا جِثِیًّا۔ (مریم : ٢٧۔ ١٧)

تم میں سے ہر شخص دوزخ پر وارد ہوگا، یہ آپ کے رب کا قطعی فیصلہ ہے۔ پھر ہم متقین کو نجات دے دیں گے اور ظالموں کو اسی میں گھنٹوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے۔

وَاُزْلِِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ ۔ وَبُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰـوِیْنَ ۔ (الشعرا : ٠٩۔ ١٩)

اور جنت کو متقین کے قریب کردیا جائے گا۔ اور گم راہوں کے لیے دوزخ کو ظاہر کردیا جائے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 36

Exit mobile version