Site icon اردو محفل

ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗ – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 20

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗ ۞

ترجمہ:

پھر اس کے لیے راستہ آسان کیا۔

عبس : 20 میں فرمایا : پھر اس کے لیے راستہ آسان کیا۔

اس آیت کی تفسیر میں حسب ذیل اقوال ہیں :

(١) اس سے مراد ہے : انسان کا اپنی ماں کے پیٹ سے نکلناآسان کردیا، ماں کے پیٹ میں ولادت کے وقت مولود کا سر نیچے اور اس کی ٹانگیں اوپر ہوتی ہیں اور تنگ راستہ سے زندہ مولود کا نکل آنا اللہ تعالیٰ کی نہایت عجیب قدرت کا ظہور ہے۔

(٢) ابو مسلم نے کہا : اس سے مراد ہے :” وھداینہ النجدین “ (البلد : ٠١) ہم نے انسان کو خیر اور شر کے دونوں راستے دکھا دیئے، یعنی انسان کو دنیا اور آخرت کی ہر چیز اور شر کے راستے دکھا دیئے ہیں اور اس کو یہ قدرت عطاء کردی ہے کہ وہ چاہے تو خیر کے راستے پر چلے اور چاہے تو شر کے راستے پر چلے اور خیر اور شر کی رہنمائی اس کے حواس، اس کی عقل، علماء، انبیاء (علیہم السلام) اور آسمانی کتابیں اور صحائف کرتے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 20

 

Exit mobile version