Site icon اردو محفل

مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏ – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 32

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏ ۞

ترجمہ:

تمہیں اور تمہا رے مویشیوں کو فائدہ پہنانے کے لیے۔

یہ آیات اللہ تعالیٰ کی توحید پر دلائل ہیں کیونکہ ان چیزوں کی پیدائش طرز واحد پر ہوتی ہے، اس سے معلوم ہوا کہ ان چیزوں کا پیدا کرنے والا واحد ہے، نیز جس نے یہ چیزیں پیدا کی ہیں، وہ ضرور اس پر قادر ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد اس کو دوبارہ زندہ کر دے۔

اللہ تعالیٰ نے ان چیزوں کو پیدا کرکے انسان پر انعام اور احسان کیا ہے تو انسان پر لازم ہے کہ وہ اس کو خالق اور واحدمستحق عبادت مانے اور اس کے سامنے سرکشی نہ کرے اور تکبر اور کفر نہ کرے اور اس کی اطاعت اور عبادت کرے۔

القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 32

Exit mobile version