عبس : ۴۲۔ ۴۰ میں فرمایا : اور اس دن کئی چہرے غبار آلود ہوں گے۔ ان پر سیاہی چھائی ہوگی۔ وہی لوگ کافر بدکار ہیں۔
ان آیات سے خوراج نے یہ استدلال کیا ہے کہ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مؤمنین کاملین اور کفار کا ذکر فرمایا ہے اور مومن مرتکب کبیرہ کا ذکر نہیں فرمایا، اس سے معلوم ہوا کہ وہ کفار میں داخل ہوں، اس کا جواب یہ ہے کہ ان کا ذکر دوسری آیات میں ان کا ذکر آچکا ہے۔
سورة عبس کا اختتام
الحمد للہ رب العلمین ! آج ٦٢ رجب ٦٢٤١ ھ /یکم ستمبر ٥٠٠٢ ء بہ روز جمعرات بعد از نماز عصر سورة عبس کی تکمیل ہوگئی، ٠٢ رجب کو اس تفسیر کا آغاز کیا تھا، اس طرح چھ دنوں میں اس تفسیر کی تکمیل ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جس طرح اس نے محض اپنے کرم سے یہاں تک تفسیر مکمل کرا دی ہے، قرآن مجید کی باقی سورتوں کی بھی تفسیر مکمل کرا دے۔ مجھ کو صحت اور توانائی کے ساتھ ایمان پر قائم رکھے اور تا حیات اسلام کے احکام پر عامل رکھے۔
والحمد للہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سیدنا محمد خاتم النبین سیدالمرسلین قائد الغر المحجلین وعلیٰ آلہ و اصحابہ اجمعین۔