Site icon اردو محفل

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 7

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ ۞

ترجمہ:

بیشک کافروں کا صحیفہ اعمال سجین میں ہے.

المطففین : ٩۔ ٧ میں فرمایا : بیشک کافروں کا صحیفہ اعمال سجین میں ہے۔ اور آپ کیا سمجھے کہ سجین ( والا صحیفہ) کیا ہے ؟۔ وہ مہر لگایا ہوا صحیفہ ہے۔

” سجین “ کا معنی

حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : فجار کی ارواح اور ان کے اعمال سجین میں ہیں، مجاہد نے کہا : سجین ساتویں زمین کے نیچے ایک چٹان ہے، اس کے نیچے فجار کا صحیفہ اعمال ہے۔

نیز حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : جس کافر کے پاس موت کے فرشتے آتے ہیں تو وہ اس کا وقت آنے پر اس کو بالکل مہلت نہیں دیتے اور فوراً اس کی روح قبض کرلیتے ہیں اور اس کو عذاب کے فرشتوں کے سپرد کردیتے ہیں اور اس کو وہ شردکھاتے ہیں جو اللہ دکھانا چاہتا ہے، پھر اس کو ساتویں زمین تک اتارتے ہیں اور وہی سجین ہے اور وہیں فرشتے اس کا صحیفہ اعمال رکھتے ہیں۔

حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سجین جہنم میں ایک کھلا ہوا کنواں ہے۔

( النکت والعیون ج ٦ ص ٢٢٨، درالکتب العلمیہ، بیروت)

القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 7

Exit mobile version