المطففین : ٩۔ ٧ میں فرمایا : بیشک کافروں کا صحیفہ اعمال سجین میں ہے۔ اور آپ کیا سمجھے کہ سجین ( والا صحیفہ) کیا ہے ؟۔ وہ مہر لگایا ہوا صحیفہ ہے۔
المطففین : ٨ میں ” کتاب مرقوم “ کا ذکر ہے، اس سے مراد وہ صحیفہ ہے جس میں ان کے اعمال لکھ کر مہر لگا دی گئی ہے، اب اس میں نہ کوئی اضافہ ہوسکتا ہے نہ اس سے کوئی کمی ہوسکتی ہے۔