Site icon اردو محفل

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 19

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ ۞

ترجمہ:

اور آپ کیا سمجھے کہ علیین کیا ہے

المطففین : ٢١۔ ١٨ میں فرمایا : بیشک نیکو کاروں کا صحیفہ اعمال ضرور علیین میں ہے۔ اور آپ کیا سمجھے کہ علیین کیا ہے ؟۔ وہ مہر لگایا ہوا صحیفہ ہے۔ جس پر اللہ کے مقرب بندے گواہ ہیں۔

پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اور آپ کیا سمجھے کہ علیین کیا ہے ؟۔ یعنی اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کو علیین کے متعلق کس نے خبر دی، اس میں علیین کے بلند مرتبہ کی تعظیم کی طرف اشارہ ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 19

Exit mobile version