Site icon اردو محفل

مسئلہ فدک اور انتشارِ اہلسنہ

مسئلہ فدک اور انتشارِ اہلسنہ

مسئلہ فدک اہلسنت اور رواف ض کے درمیان شروع سے آج تک اختلافی رہا ہے مسئلہ فدک میں صحابہ سے لے کر آج تک علمائے اہلسنت اور ائمہ دین نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فیصلے کو قبول کیا اور حق پر مبنی قرار دیا اور کیوں نا ہو کہ آپ کا فیصلہ سنت رسول کے مطابق تھا.
اس سے اختلاف کرنا سراسر اجماع سے اختلاف کرنے کے مترادف ہے

جب ہم دوسری جانب مطالبہ فدک کی بحث کو دیکھتے ہیں تو اس مطالبے پر کسی ایک موقف پر اتفاق نہیں ہے
بلکہ مطالبہ فدک کرنے والے افراد بھی متعدد تھے
پھر سیدہ خاتون جنت کا مطالبہ؛ اجتہاد تھا یا نہیں؟
اس پر بھی علماء مختلف ہیں
تو ایسے میں ایک ایسے قول کو پکڑ لینا جس سے انتشار پیدا ہو بالکل بھی مناسب نہیں.

سیدی امام اہلسنت رحمہ اللہ فرماتے ہیں.

یہ مانا کہ مسئلہ قطعی نہیں، اجماعی نہیں پھر اُدھر کون سا قاطع کون سا اجماع ہے؟
آدمی اگر جانب ادب میں خطا کرے تو لاکھ بہتر ہے اس سے کہ معاذ اللہ اس کی خطا جانب گستاخی جائے،

فتاوی رضویہ جلد 30 صفحہ 289

بھائیو! ہم تو ادب والے ہیں ہمارا ادب تو یہ ہے کہ عدم ایمانِ عم کے قائل ہو کر بھی کہا جاتا بو لہب اور بو جہل کی طرح لعن طعن نا کیا جائے
کیوں؟ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایذا کا سبب بن سکتا ہے.
یہ تو پھر سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی بارگاہ ہے.
کیا مسئلہ قطعی اجماعی ہے؟

نہیں تو پھر اتنی شدت کیوں؟
چلے مان لیتے ہیں آپ کا موقف حق ہے
تو کیا آقا دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نہیں فرمایا
جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے میں اس کے لیے جنت میں ایک محل کا ذمہ دار ہوں. (مفہوما)

امیر اہلسنت نے بے خطا بے گناہ کا نعرہ لگایا پھر اس کو اہلسنت کے انتشار کی وجہ سے چھوڑ دیا. تو بات بھی ختم ہو گئی تو ادھر کیوں نہیں ختم کی جاسکتی؟
یہاں آپ کے موقف سے اختلاف کرنے والے صرف تفض. یلی نہیں بلکہ اکثر اہلسنت ہیں اور دن بدن اسی پر قائم رہنا لوگوں کو آپ سے دور ہی کر رہا ہے.

سورج کی طرح بلندی کے بعد تنزلی کہی اسی شدت کا نتیجہ تو نہیں؟
کیا کتب میں واقعات نہیں موجود کہ بزرگ ہستیوں کی ذرا سے بے ادبیوں نے بڑے بڑے ہمالیہ گرا دئیے کہی یہی معاملہ یہاں تو نہیں ہو رہا.
آخر کیوں دن بدن لوگ جدا ہوتے جارہے ہیں؟

یہ ذہن میں رہے کہ سمجھانے والے کو مبغض، حاسد اور فسادی کہنے سے محبت کرنے والے مخلص دوست بھی دور ہوجاتے ہیں.

فالیتدبر

فرحان رفیق قادری عفی عنہ

Exit mobile version