Site icon اردو محفل

ہندوستانی مسلمانوں سے گزارش

ہندوستانی مسلمانوں سے گزارش!

آر ایس ایس جو کچھ ہندی مسلمانوں کے ساتھ سلوک کرتی ہے…

دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے.

پچیس کروڑ ہو کر بھی ہندوستان کا مسلمان ہمیں محفوظ نہیں لگتا.

سرے عام قتل و غارت، عزتیں پامال ہونا، لوگوں کے ازدحام میں مسلمانوں کو خنجروں سے مارا جانا ایک عام سی چیز بن کر رہ گیا ہے…

پھر مساجد کی بے حرمتی اور اموال مسلمیں پر قبضہ ہوتا دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے.

ایسی بے بسی اور بے کسی کے باوجود آپ جو بھی کر لیں ہم نے سرکارِ ہندوستان اور ہندووں کو آپ سے کبھی بھی خوش ہوتے نہیں دیکھا…

اور ہوں بھی کیسے سکتے ہیں؟

گویا کہ آپ جو مرضی کر لیجیے،

آپ کی اکثریت جب چاہے، جس وقت چاہے، جس طرح چاہے، آپ کو پامال کر دیتی ہے.

ایسی کیفیت میں……بغیر سوچے سمجھیں سرکار کے جھوٹے الزامات پر اندھا یقین رکھتے ہوئے اسلامی ملک پاکستان پر لٹھ لے کر چڑھ دوڑنا ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتا… خاص کر اس سرکار کے لیے جو جھوٹے مقدموں اور الزاموں میں آپ کے قتل عام سے ذرا بھی نہیں ہچکچاتی….جب انہوں نے عام مسلمان شہریوں پر بم گرائے تو آپ کا خوش ہونا سمجھ سے بالاتر ہے.

خاص کر آپ کے سیاسی رہنما کا پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانا.

کشمیر میں جو کچھ ہوا وہ ہم سے نہیں کشمیر والوں سے ہی پوچھ لیجیے.

ہم بس اتنا عرض کریں گے کہ……

ہمیں معلوم ہیں آپ کی مجبوریاں اور معذوریاں…. آپ بے شک پاکستان کے حق میں نعرے اور پوسٹیں نا لگائیں.

البتہ ہندوؤں کا ہراول دستہ بھی بننے میں فخر محسوس نہ کریں کہ سگے وہ بھی آپ کے نہیں… یوں ایمانی بھائیوں کی حمایت بھی کھو دیں گے.

فالیتدبر

فرحان رفیق قادری عفی عنہ

Exit mobile version