Site icon اردو محفل

امریکی  سیاست اور ہماری خوش فہمی

امریکی  سیاست اور ہماری خوش فہمی
انڈیا کے پاکستان پر حملے کے آغاز میں تو امریکہ خاموش تماشائی بنا رہا اور انڈیا کو دہشتگردی کرنے کی پوری اجازت دی، لیکن جب پاکستانی فوج نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھرپور جواب دیا اور چائنہ کی سپورٹ و کردار سامنے آیا تو امریکہ کو فورا اندازہ ہوگیا کہ پاکستان کو بے بس کرنا مودی کے بس کی بات نہیں اور یہ جنگ اگر کئی سال نہ بھی چلی تو کئی مہینے ختم نہیں ہوگی لہذا فورا مصلح بن کر جنگ بندی کے لیے کود پڑا۔ اور پاکستان کو غیر متوقع طور پر اہمیت دی۔ اس کے پیچھے چھپی غرض اب سامنے آگئی ہے کہ امریکہ و اسرائیل ایران پر حملہ طے کر چکے تھے۔ اور اگر ایران حملے کے پاکستان بھی حالت جنگ میں ہوتا ہنود و یہود الائنس کے جواب میں پاکستان و ایران الائنس بن سکتا تھا جو ایک بہت بڑی جنگ بلکہ عالمی جنگ کی طرف جا سکتا تھا۔ اس صورت میں پاکستان چائنہ روس ایران اور  کئی دیگر ممالک کا ایک بلاک بن جاتا۔ لا محاملہ عالمی جنگ میں چاہے کچھ ممالک کا بہت زیادہ نقصان ہوگا مگر باقی کوئی ملک بھی نقصان سے محفوظ نہیں رہے گا۔ ہمارے اوپر یہ امریکی  اپنے  نوازشات بلا مقصد نہیں ہیں۔ اور جسے ہم اپنی سفارتی کامیابیاں سمجھ رہے ہیں کہ امریکہ کو اپنا دوست بنا لیا۔ یہ وہ امریکی لولی پاپ ہے جو اپنے مقاصد پورے ہونے تک ہمیں دیتا رہے گا۔ اور اس کے بعد ہمارے ساتھ وہی سلوک کرے گا جو پہلے کئی بار کر چکا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ ﳕ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(51)اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ ، وہ (صرف) آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے بیشک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Exit mobile version