Site icon اردو محفل

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 25

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ  ۞

ترجمہ:

سو ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اج رہے  ؏

الانشقاق : ٢٥ میں فرمایا : سو ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔

اس کا معنی یہ ہے کہ ان کفار میں سے جنہوں نے توبہ کرلی اور ایمان لائے اور نیک عمل کیے، ان کو عظیم ثواب ہوگا۔

اس آیت میں ’ غیر ممنون “ کا لفظ ہے، اس کا معنی یہ ہے کہ ان کو جو ثواب ملے گا اس پر نہ کوئی احسان رکھا جائے گا اور نہ طعنہ دے کر ان کو اذیت پہنچائی جائے گی، اس کا دوسرا معنی یہ ہے کہ وہ ثواب نہ کبھی ختم ہوگا نہ کبھی کم ہوگا اور یہ عبادات ترغیب میں بہت عظیم بشارت ہے، جیسا کہ اس سے پہلی آیتوں میں کفر اور معصیت سے بہت زیادہ زجر و توبیخ کی گئی ہے۔

سورۃ الانشقاق کا اختتام

الحمد للہ رب العٰلمین ! آج ١٠ شعبان ١٤٢٦ ھ/١٥ ستمبر ٢٠٠٥ ھ، بہ روز جمعرات سورة الانشقاق کی تفسیر مکمل ہوگئی ہے، رب العٰلمین اس تفسیر کو مکمل کرا دینا اور اس کو قیامت تک کے لیے فیض آفریں اور مقبول بنادینا اور محض اپنے فضل و کرم سے میری مغفرت فرما دینا۔

والصلوٰۃ والسلام علیٰ سیدنا محمد خاتم النبیین وعلیٰ آلہٖ و اصحابہ وازواجہ وذریاتہ وامتہ اجمعین

القرآن – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 25

Exit mobile version