Site icon اردو محفل

وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 23

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور اللہ خوب جاننے والا ہے جس کو یہ اپنے دلوں میں رکھے ہوئے ہیں

الانشقاق : ٢٣ میں فرمایا : اور اللہ خوب جاننے والا ہے جس کو یہ اپنے دلوں میں رکھے ہوئے ہیں۔

اس آیت میں ” یوعون “ کا لفظ ہے، اس کا مصدر ” الوعا “ ہے اس کا معنی ہے : کسی چیز کو جمع کر کے تھیلی میں رکھنا، قرآن مجید میں ہے :

وجمع فاوعی۔ ( المعارج : ١٨) اس نے جمع کیا اور سنبھال کر رکھا۔

انہوں نے اپنے دلوں میں جو شرک اور تکذیب کو جمع کر کے رکھا ہوا ہے، اللہ کو اس کا خوب علم ہے اور وہ ان کو اس کی دنیا میں آخرت میں سزا دینے والا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 23

Exit mobile version