جو کچھ اس کے اندر ہے وہ باہر ڈال دے گی اور خالی ہوجائے گی
الانشقاق : ۴۔ ٣ میں فرمایا : اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔ اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ باہر ڈال دے گی اور ہو جائیگی۔
مجاہد نے کہا : زمین اپنے مردوں کو باہر نکال دے گا۔ قتادہ نے کہا : زمین اپنے بوجھ کو باہر نکال کر پھینک دے گی۔
(جامع البیان جز ٣٠ ص ٤٣، دارالفکر، بیروت، ١٤١٥ ھ)
اور اس دن زمین میں اپنے پیٹ سے تمام مردوں اور خزانوں کو نکال کر باہر پھینک دے گی اور زمین خالی ہوجائے گی، اس کا معنی یہ ہے کہ اس کے باطن میں کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔