Site icon اردو محفل

الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 9

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ ۞

ترجمہ:

جس کی آسمانوں اور زمینوں میں حکومت ہے، اور اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے

البروج : ٩ میں فرمایا : جس کی آسمانوں اور زمینوں میں حکومت ہے، اور اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔

اللہ تمام آسمانوں اور زمینوں کا مالک ہے اور وہی ان کا خالق اور مدبر ہے اور اگر وہ چاہے تو ان کو فنا کر دے اور جب اللہ تعالیٰ ان صفات کے ساتھ متصف ہے تو وہی اس لائق اور مستحق ہے کہ اس کے اوپر ایمان لایا جائے تو کفار کا اس پر ایمان لانے کو قابل سزا جرم قرار دینا اور مؤمنوں کو آگ کی خندق میں ڈالنا قطعاً باطل اور ظلم عظیم ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 9

Exit mobile version