Site icon اردو محفل

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 11

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ ۞

ترجمہ:

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کے لیے ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے سے دریا جاری ہیں، اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے.

البروج : ١١ میں فرمایا : بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے، ان کے لیے ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے سے دریا جاری ہیں اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

اس سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے کافروں کے لیے عذاب کی وعید بیان فرمائی تھی اور اس آیت میں مؤمنوں کے لیے جنت کے ثواب کی بشارت سنارہا ہے۔

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے جنت کی بشارت دی اور ” الفوز الکبیر “ ( بہت بڑی کامیابی) کی بھی بشارت دی ہے، اور بہت بڑی کامیابی اللہ تعالیٰ کی رضا ہے جو جنت میں جانے کے بعد حاصل ہوگی۔

القرآن – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 11

 

Exit mobile version