Site icon اردو محفل

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُ – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 16

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُ ۞

ترجمہ:

جس کام کا ارادہ کرے اس کو کرنے والا ہے۔

البروج : ١٦ میں فرمایا : جس کام کا ارادہ کرے اس کو کرنے والا ہے۔

اللہ تعالیٰ جس کام کو مناسب جانتا ہے، اس کو کرنے والا ہے اور اس پر کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں ہے، اور اس کے کام میں کوئی مزاحمت نہیں کرسکتا، وہ اپنے مومن بندوں کو جنت میں داخل کرے گا اور کوئی اس کو اس سے روک نہیں سکتا اور وہ کفار اور مشرکین کو دوزخ میں داخل کرے گا اور کوئی ان کو دوزخ سے بچا نہیں سکتا اور وہ گناہ گار مؤمنوں میں سے جن کو چاہے گا تو بہ کی توفیق دے کر اس کو معاف کر دے گا اور جس کو چاہے گا اس کے اوپر دنیا میں کوئی مصیبت ڈال کر اس کے گاہوں کا کفارہ دے گا اور جس کو چاہے گا اس کو کچھ عرصہ تطہیر کے لیے دوزخ میں عذاب دے گا اور پھر جنت میں داخل کر دے گا، اور جس کو چاہے گا اس کو اپنے مقربین میں سے کسی کی شفاعت سے معاف فرما دے گا اور جس کو چاہے گا اس کو محض اپنے فضل سے معاف فرما دے گا، غرض دنیا اور آخرت میں وہ مالک اور مختار ہے، جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے اور جو چاہے گا وہ کرے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 16

 

Exit mobile version