تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 5
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ ۞
ترجمہ:
انہیں کھولتے ہوئے چشمہ ( کے پانی) سے پلایا جائے گا
الغاشیہ : ٥ میں فرمایا : انہیں کھولتے ہوئے چشمہ ( کے پانی) سے پلایا جائے گا۔
اس آیت میں ” انیۃ “ کا لفظ ہے، یہ لفظ ” انی “ سے بنا ہے، اس کا معنی ہے : سخت کھولنا اور پکنا۔
مفسرین نے کہا ہے کہ یہ پانی اس قدر گرم ہے کہ اگر اس کا ایک قطرہ پہاڑوں پر ڈال دیا جائے تو تمام پہاڑ پگھل جائیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 5