الغاشیہ : 13-14 میں فرمایا : اس میں بلند مسندیں ہوں گی۔ اور ترتیب سے رکھے ہوئے جام ہوں گے۔
ان کی مسندیں فضاء میں بلند ہوں گی، کیونکہ جب مومن مسند پر بیٹھے گا تو وہ اپنے رب کی عطاء کی ہوئی تمام نعمتوں کو دیکھے گا، حضرت ابن عباس نے فرمایا : ان کی مسندیں زمرد، موتیوں اور یاقوت سے مزین ہوں گی اور آسمانوں میں بلند ہوں گی۔