الغاشیہ : ١٨ میں فرمایا : اور آسمان کو کہ وہ کیسے بلند کیا گیا ہے۔
آسمان، پہاڑ اور زمین میں نشانیاں
اللہ تعالیٰ نے بغیر کسی ستون کے اتنی عظیم چھت بنادی ہے جو پوری روئے زمین کو احاطہ کیے ہوئے ہے اور اس میں بیشمار ستاروں کی قندیلیں روشن کردی ہیں، جو صحرائوں، بیانوں اور سمندروں میں اندھیری رات کے مسافروں کی رہ نمائی کرتی ہیں، برسہا برس سے یہ نظام یونہی طرز واحد پر قائم ہے، کیا یہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق اور اس کی توحید پر ایک روشن دلیل نہیں ہے۔