الغاشیہ : ١٤ میں فرمایا : اور ترتیب سے رکھے ہوئے جام ہوں گے۔
ترتیب شدہ جام سے مراد یہ ہے کہ ان چشموں کے کنارے گلاس قطار در قطار رکھے ہوں گے اور جب کوئی شخص چشمہ سے پینا چاہے گا تو گلاس بھر کر پی لے گا، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب وہ چشمہ سے پینا چاہے گا تو گلاس خود بہ خود بھر جائے گا اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ گلاس چاندی اور سونے کے ہوں اور ان پر ہیرے اور جواہر جڑے ہوئے ہوں۔