Site icon اردو محفل

وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا – سورۃ نمبر 91 الشمس آیت نمبر 3

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا ۞

ترجمہ:

اور دن کی قسم ! جب وہ سورج کو نمایاں کرے

الشمس : ٣ میں فرمایا : اور دن کی قسم ! جب وہ سورج کو نمایاں کرے۔

دن کن چیزوں کو ظاہر کرتا ہے

اس آیت میں ” جلاھا “ کا لفظ ہے، یہ ” تجیلۃ “ سے بنا ہے، اس کا معنی کشف اور اظہار ہے، زجاج نے کہا : اس کی ضمیر سورج کی طرف راجع ہے اور اس کا معنی ہے : جب دن نے سورج کو ظاہر کردیا، دن سورج کی روشنی کو کہتے ہیں پس جب دن زیادہ روشن ہوگا تو سورج زیادہ ظاہر ہوگا کیونکہ اثر کی قوت موثر کی قوت کو ظاہر کرتی ہے، لہٰذا دن سورج کو ظاہر کرتا ہے اور جمہور نے کہا : یہ ضمیر دنیا یا زمین کی طرف راجع ہے، اگرچہ اس کا پہلے ذکر نہیں ہے اور اس کا معنی ہے : دن نے دنیا کو یا زمین کو ظاہر کردیا۔ ( تفسیر کبیر ج ٨ ص ١٧٥)

امام ابو منصور ماتریدی نے کہا : اس آیت کے کئی محمل ہیں : دن نے دنیا کو ظاہر کردیا، دن نے زمین کو ظاہر کردیا، دن نے سورج کو ظاہر کردیا، رات کی ظلمت کو جن چیزوں کو چھپالیا تھا، دن کے نور نے آنکھوں کے ذریعہ ان چیزوں کو ظاہر کردیا۔

( تاویلات اہل السنۃ ج ٥ ص ٤٦٣ )

القرآن – سورۃ نمبر 91 الشمس آیت نمبر 3

Exit mobile version