التین : ٨ میں فرمایا کیا اللہ تمام حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے۔۔
حضرت علی اور حضرت ابن عباس (رض) جب یہ آیت پڑھتے :” الیس اللہ باحکم الحکمین “ (التین : ٨) تو کہتے :” بلی وانا علی ذالک من الشھدین ‘ کیوں نہیں ! میں بھی اس پر گواہوں میں سے ہوں۔
حضرت ابوہریرہ (رض) نے کہا جس نے سورة التین پڑھی اور یہ آیت پڑھی :” الیس اللہ باحکم الحکمین “ اس کو چاہیے کہ یہ پڑھے :” بلی وانا علی ذالک من الشاھدین “ ( سنن ترمذی رقم الحدیث : ٣٣٤٧ )
سورۃ التین کی تفسیر کی تکمیل
آج 18 شوال 1426 ھ/٢١ نومبر 2005ء کو سورة التین کی تفسیر مکمل ہوگئی، اے میرے رب ! اس کو قبول فرما اور اس تفسیر کو مکمل کرا دے اور میری اور میرے والدین اور قارئین کی مغفرت فرما دے۔
والحمد للہ رب العلمین والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین