العلق : ١٢-١١ میں فرمایا : آپ باتئیں اگر وہ منع کرنے والا ہدیات پر ہوتا۔ یا وہ اللہ سے ڈرنے کا حکم دیتا۔
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اس کافر سے خطاب فرمایا ہے کہ اے کافر ! یہ بتا کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو نماز پڑھ رہے ہیں ان کا نماز پڑھنا عین ہدایت ہے اور وہ جو دین کی تبلیغ کر رہے ہیں اور لوگوں کو عذاب سے ڈرا رہے ہیں اور خوف خدا کا حکم دے رہے ہیں اور تو ان کو ان نیک کاموں سے ڈرا رہا ہے۔