اس آیت میں ” قیمۃ “ کا لفظ ہے ” قیمۃ “ کا معنی ہے : صادقہ، صواب پر مبنی، درست، معاش اور معاد کو درست کرنے والی، مراد یہ ہے کہ سابقہ آسمانی کتابیں درست اور مستقیم تھیں، انسان کی زندگی کی اصلاح کرنے والی تھیں اور قرآن مجید ان سابقہ کتابوں کے عقائد اور صنئاح پر مشتمل ہے، یعنی اس کتاب میں بہت احکام شرعیہ ہیں جو معتدل ہیں اور حکمت کے موافق ہیں۔