الھمزۃ : ٢ میں فرمایا : جس نے مال جمع کیا اور اس کو گن گن کر رکھا۔ ضحاک نے کہا : وہ مال اس لئے گن گن کر جمع کر کے رکھتا ہے تاکہ اس کی اولاد اس مال کی وارث ہوجائے اور اس سے مقصود ان لوگوں کی مذمت کرنا ہے، جو اللہ کی راہ میں مال خرچ نہیں کرتے اور اس کو بچا بچا کر رکھتے ہیں۔