Site icon اردو محفل

يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗ‌ – سورۃ نمبر 104 الهمزة آیت نمبر 3

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗ‌ ۞

ترجمہ:

وہ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال اس کو ہمیشہ (زندہ) رھے گا

الھمزۃ : ٣ میں فرمایا : وہ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال اس کو ہمیشہ (زندہ) رکھے گا۔ سدی نے کہا : اس کا معنی ہے : وہ گمان کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اور اس کو کبھی موت نہیں آئے گی اور یہ مال اس کے کام آتا رہے گا، اس پر یہ اعترضا ہوتا ہے کہ جب اس کے سامنے بیشمار آدمی مرتے رہتے ہیں تو وہ یہ گمان کیسے کرسکتا ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے گا، اس کا جواب یہ ہے کہ اس کے حال سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اس نے مرنا ہی نہیں ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 104 الهمزة آیت نمبر 3

Exit mobile version