اللہب : ٣ میں فرمایا، وہ عنقریب سخت شعلوں والی آگ میں جائے گا۔
سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے صدقہ پر دلائل
امام رازی فرماتے ہیں، اس آیت میں تین وجہوں سے غیب کی خبر ہے :
(١) اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا : ابولہب خسارہ میں رہے گا اور ہلاک ہوجائے گا اور ایسا ہی ہوا۔
(٢) اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا : وہ اپنے مال اور پانی اولاد سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا اور ایسا ہی ہوا۔
(٣) اللہ تعالیٰ نے خبر دی تھی کہ وہ اہل دوزخ میں سے ہے اور ایسا ہی ہوا کیونکہ وہ ایمان نہیں لایا۔ (تفسیر کبیرج ج ١١ ص 352-353 داراحیاء التراث العربی، بیروت، ١٤١٥ ھ)
دراصل یہ سدینا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے صدق پر تین دلیلیں ہیں کیونکہ آپ نے قرآن مجید کی وساطت سے تین پیش گوئیاں فرمائیں اور یہ تنیوں پیش گوئیاں صحیح ثابت ہوئیں اور یہ آپ کی نبوت کے برحق ہونے کی واضح دلیل ہیں۔