*لیکن تبلیغی جماعت والے جان نہیں چھوڑتے!*
✍️ سلیم یعفور قادری رضوی
خلیفہ حضور محدث اعظم پاکستان، شیخ القرآن حضرت علامہ مولانا سید محمد زبیر شاہ قادری رضوی رحمتہ اللہ علیہ (1935ء/1998ء)
آپ ایک زبردست عالم دین، مناظر اور مدرس تھے۔۔۔۔ حضرت محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد قادری رضوی علیہ الرحمہ کے شاگرد، مرید اور خلیفہ تھے ۔۔۔ حضور محدث اعظم سے آپ کو والہانہ محبت تھی۔۔۔۔ آپ نے پاکستان کے مختلف شہروں خصوصا چکوال میں دین مبین کی خوب خدمت کی۔۔۔۔ 1998ء میں آپ کا وصال ہوا۔ حضور غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے آپ کو بے حد محبت بلکہ عشق تھا۔۔۔۔
مولانا ابوالقمر بشیر احمد سیالوی زبیری ملکوال لکھتے ہیں:
آپ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ حضور غوث پاک کے نام میں اللہ نے یہ برکت رکھی ہے کہ منکر نام سنتے ہی بھاگ جاتا ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ پر آپ نے ایک بہت عالی شان مسجد تعمیر کروائی، جامع مسجد غوثیہ رضویہ۔
طالب علم وہاں امامت کے لیے مقرر فرمایا۔ ایک دن وہ بڑا پریشان ہو کر حضرت کے پاس آیا اور عرض کی:
حضور تبلیغی جماعت والے آئے روز مسجد میں آ جاتے ہیں۔ ساری انتظامیہ پریشان ہیں لیکن تبلیغی جماعت والے جان نہیں چھوڑتے۔
آپ نے مجھے (محررکو) حکم فرمایا کہ ایک بورڈ بنواؤ اس پر مسجد کا نام لکھواؤ اور درمیان میں جلی حروف میں *یا غوث اعظم دستگیر* لکھواؤ اور مسجد کے مین گیٹ کے سامنے لگواؤ چنانچہ حکم کی تعمیل کی گئی۔
کچھ عرصے بعد امام صاحب نے عرض کی حضرت عجیب بات ہے جماعت والے آتے ہیں لیکن جب بورڈ پر نظر پڑتی ہے تو وہیں سے واپس ہو جاتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
قبلہ نے فرمایا کہ میرے غوث (رحمۃ اللہ علیہ) کی یہ کرامت ہے کہ آپ کا نام بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے لیے تیر کا کام کرتا ہے۔
حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ سے آپ کی محبت کا یہ عالم تھا کہ کوئی سوالی سوال کرتا تو اسے بھی 11 روپے عنایت کرتے۔ کبھی 111 اور کبھی 101 عطا فرماتے۔
غوث پاک کے نام سے منسوب کسی ہوٹل کے پاس سے گزرتے تو اس سے لازمی چائے پیتے یا کھانا تناول فرماتے۔
غوث اعظم سے منسوب کسی مسجد کے پاس سے گزرتے تو رک کر اگر نماز کا ٹائم ہوتا تو نماز ادا فرماتے اگر نماز کا ٹائم نہ ہوتا تو دو نفل اس مسجد میں لازمی پڑھتے۔
اپنی حیات ظاہری میں جتنی مساجد تعمیر کروائیں ان کا نام غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی نسبت سے غوثیہ تجویز فرمایا۔
اسی طرح کوئی اور بھی جب مسجد کا نام تجویز کرنے کے لیے عرض کرتا تو فرماتے غوثیہ مسجد نام رکھو منکروں سے محفوظ رہے گی۔
( تذکرہ شیخ القران مولانا سید محمد زبیر شاہ صفحہ 78 ورلڈ ویو پبلشر لاہور)
اللہ تعالیٰ حضرت شیخ القرآن علیہ الرحمہ کے صدقے ہمیں بھی حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سچی محبت نصیب کرے اور تادم مرگ آپ سے ہماری نسبت سلامت رہے۔ اٰمین
