برادرانِ_اہلسنت_!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چند دن قبل ترک مذہبی اسکالر شیخ احمد محمود اونلو حفظہ اللہ کا مفتی تقی عثمانی دیوبندی کے متعلق ایک بیانیہ سامنے آیا جس میں انہوں نے فرمایا :-
“”تقی عثمانی نام کا ایک آدمی لے آئے ہیں، اسے اسماعیل آغا میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ وہ آدمی ہر چیز کو شرک کہتا ہے اس کے چہرے پر کوئی بھلائی نہیں بالکل کالا اور منحوس سا آدمی ہے”” ۔
[حوالہ پہلے کمنٹ میں ملاحظہ فرمائیں]
محترم قارئین شیخ احمد محمود اونلو حفظہ اللہ کا یہ بیان سامنے آنا ہی تھا کہ دیوبندی فیس بکی حضرات میدان میں کود پڑے اور یہ پروپیگنڈا شروع کر دیا کہ :-
“”سنی بریلوی علماء نے شیخ احمد محمود اونلو حفظ اللہ کو مفتی تقی عثمانی کے خلاف جھوٹی باتیں بتائی ہیں جس کی وجہ سے وہ ان سے متنفر ہو گئے ہیں”” ۔
تو اس لیے اب میں دیوبندیوں کو کہنا چاہوں گا کہ ذرا ہوش کے ناخن لیجیے اور مجھے یہ بتائیے کہ شیخ نے جو اعتراض پیش کیا ہے کہ “”وہ ( تقی عثمانی ) ہر چیز کو شرک کہتا ہے”” اس میں سنی علماء نے کیا جھوٹ بولا ہے؟
میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ شیخ احمد محمود اونلو خود استغاثہ یعنی حضور ﷺ سے مدد مانگنے ، یا رسول اللہ ﷺ کہہ کر ندا کرنے ، حضور ﷺ کے علم غیب ، وصالِ ظاہری کے بعد انبیاء و اولیاء سے فیض حاصل کرنے ، اور میلاد منانے کے قائل ہیں ۔
تو کیا تقی عثمانی اور ان کے اکابرین ان تمام عقائد کو شرک و بدعت قرار نہیں دیتے ؟ اور اگر قرار دیتے ہیں ( اور بے شک شرک و بدعت قرار دیتے ہیں ) تو پھر اس میں سنی علماء نے کیا جھوٹ بولا ؟
#نوٹ
اگر کوئی دیوبندی شیخ صاحب کے ان مذکورہ عقائد کا انکار کرے گا کہ یہ ان کے عقائد نہیں ہیں ۔ تو وہ ہمیں چیلنج کر کے دیکھ لے پھر ہم ثبوت پیش کریں گے ۔ شیخ کی اپنی ویڈیوز کے ساتھ ۔
چلو ایک لمحے کے لیے مانا کہ عقائد کی یہ باتیں تو سنی علماء نے بتائیں ( جو کہ بالکل سچ ہیں ) لیکن شیخ احمد محمود اونلو نے جو یہ فرمایا کہ :-
“”اس کے چہرے پر کوئی بھلائی نہیں بالکل کالا اور منحوس سا آدمی ہے””
کیا یہ بات بھی ہم نے سکھائی تھی ؟ یا انہوں نے خود دیکھ کر یہ حقیقت بیان کی ہے ؟
اور اگر اب بھی اپ حضرات یہ واویلا مچا رہے ہیں کہ سنی علماء نے غلط بیانی سے کام لے کر ترک علماء کو گمراہ کیا ہے تو پھر کھل کر ان عقائد کا اعلان کریں کہ :-
(۱) یا رسول اللہ ﷺ کہہ کر ندا کرنا جائز ہے ۔
(۲) نبی پاک ﷺ سے استغاثہ کرنا و مدد مانگنا جائز ہے ۔
(۳) محفلِ میلاد کا انعقاد کرنا اور خوشی منانا جائز ہے ۔
(۴) نبی پاک ﷺ کو اللہ تعالی نے علم غیب عطا فرمایا ۔
(۵) بعد از وصال اولیاء سے فیض حاصل کرنا جائز ہے ۔
اور اگر تم دیوبندی اب بھی ان تمام امور کو شرک و کفر اور بدعت کی لسٹ میں ڈالتے ہو تو پھر سنی علماء پر یہ الزام کس منہ سے لگا رہے ہو کہ انہوں نے شیخ احمد محمود اونلو کے سامنے تمہارا مئوقف جھوٹ بول کر پیش کیا ؟
از الفقیر محمد احمد الحنفی الرضوی عفی اللہ عنہ
