Site icon اردو محفل

مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن حفظہ اللہ تعالیٰ

مفتی منیب الرحمٰن حفظہ اللہ تعالیٰ

ایک مختصر تعارف

8 فروری 1945 کو مانسہرہ میں پیدا ہوئے

✪ تعلیمی پس منظر :

✦ ایم اے : جامعہ کراچی

✦ ایل ایل بی ، بی ایڈ

✦ شہادۃ العالمیہ : تنظیم المدارس پاکستان

✦ فاضل عربی ، دورہ حدیث : دارلعلوم امجدیہ کراچی

✪ تدریسی خدمات:

✦ جامعہ نعیمیہ کراچی : تفسیر، حدیث، فقہ اور عربی ادب کی تدریس 1973ء سے،

✦ علامہ اقبال گورنمنٹ کالج کراچی : پروفیسر اسلامیات (2005ء کو ریٹائرمنٹ)

✦ این ای ڈی یونیورسٹی : وزیٹنگ فیکلٹی

✦ جناح یونیورسٹی برائے خواتین : علوم اسلامیہ کی تدریس

✦ دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں علوم اسلامیہ کے فروغ میں کلیدی کردار

✪ اہم دینی و علمی اداروں میں خدمات:

✦ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان : صدر

✦ دارالعلوم نعیمیہ  کراچی : صدر

✦ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان : سابق چیئرمین

✦ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز : رکن نیشنل اکیڈیمک کونسل

✦ وفاقی اردو یونیورسٹی : ممبر بورڈ آف اسٹڈیز

✦ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی : ممبر بورڈ آف اسٹڈیز

✦ جناح یونیورسٹی برائے خواتین : پروفیسر علوم اسلامیہ

✪ اسلامی بینکاری :

✦ داؤد اسلامک بینک کے شرعی مشیر

✦ برج بینک کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین

✦ ایم سی بی بینک شریعہ بورڈ کے چیئرمین

✪ تصانیف :

❶ تفہیم المسائل : 12 جلدیں،  روزمرہ زندگی ، عبادات، معاملات، عائلی و معاشرتی مسائل کے شرعی احکام کا بیان

❷ آئینہ ایام: سات جلدیں ، ملکی و بین الاقوامی حالات، سیاسی و سماجی اور فکری موضوعات

❸ خلاصہ تفسیر : مضامین قرآن کی تلخیص و شرح

❹ اصلاح عقائد و اعمال : اسلامی عقائد و اعمال کی درستگی کے متعلق تصنیف

❺ تفسیر سورۃ النساء

❻ کتاب الدعاء

❼ قانون شریعت

❽ اصول فقہ اسلام

❾ زکوٰۃ فضائل و مسائل

❿ اسلامیات برائے انٹرمیڈیٹ و ڈگری کالج

❶❶ اربعین تجارت و معیشت

✪ خطابت اور دعوتی و تبلیغی سرگرمیاں :

✦ مسجد اقصیٰ، بلاک 15 فیڈرل بی ایریا کراچی میں 1965ء سے خطبات جمعہ

✦ قومی اخبارات (روزنامہ جنگ، دنیا ، جسارت اور روزنامہ اسلام) میں دینی ، سماجی اور معاشرتی مسائل پر کالمز

✦ بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز میں بین المذاہب مکالموں میں پاکستان کی نمائندگی

 

یہ مفتی صاحب کی زندگی کے چند پہلو ہیں جو نمایاں ہیں اس کے علاوہ کئی معاملات ایسے ہیں جن کا یہاں احاطہ کرنا ممکن نہیں ۔۔۔!!!

کم و بیش پچاس ساٹھ سال سے قبلہ مفتی منیب الرحمٰن حفظہ اللہ تعالیٰ مختلف میدانوں میں دینی ، علمی ، تصنیفی اور فکری خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور پیرانہ سالی کے باوجود ان کا عزم و حوصلہ تاحال جوان ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں یونہی دین متین کی خدمت کی توفیق دیتا رہےاور انہیں حاسدین ، مبغضین و  معاندین کے شر سے محفوظ رکھے ۔

آمین ثم آمین

بجاہ النبی الکریم الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !

محمد إسحٰق قریشي السلطاني

Exit mobile version