أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالَّذٰنِ يَاۡتِيٰنِهَا مِنۡكُمۡ فَاٰذُوۡهُمَا ۚ فَاِنۡ تَابَا وَاَصۡلَحَا فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡهُمَا ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيۡمًا
ترجمہ:
اور تم میں سے جو دو شخص بےحیائی کا ارتکاب کریں ‘ تو تم ان کو اذیت پہنچاؤ‘ پس اگر وہ توبہ کرلیں اور نیک ہوجائیں تو ان سے در گزر کرو ‘ بیشک اللہ بہت توبہ قبول فرمانے والا ‘ نہایت رحم فرمانے والا ہے
