روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانے سے نکلتے تو فرماتے کہ شکر ہے اس اﷲ کا جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز دور کی اور مجھے عافیت(راحت بخشی) ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یہاں دونعمتوں پر خدا کا شکر ہے تکلیف دہ چیز یعنی فضلہ کا نکل جانا اورراحت کا ملنا اس طرح کہ اس کے ساتھ یہ آنتیں باہر نہ آگئیں۔یہ بات معمولی معلوم ہوتی ہے مگرغورکرو تو عظیم الشان نعمت ہے۔