جب تہجد کے لیئے رات میں اٹھتے تو
حدیث نمبر :361
روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد کے لیئے رات میں اٹھتے تو اپنا منہ شریف مسواک سے ملتے ۱؎ (بخاری و مسلم)
شرح
۱؎ یعنی وضو بلکہ استنجے سے بھی پہلے،پھر وضو میں اس کے علاوہ کیونکہ مسواک بیدار ہونے کی بھی سنت ہے اور وضوکی بھی۔