روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کررہے تھے اور آپ کے پاس دو شخص تھے جن میں ایک دوسرے سے بڑا تھا تو آپ کو بچی مسواک کے متعلق وحی گئی بڑے کا لحاظ کیجئے یعنی بڑے کو مسواک دیجئے۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ غالبًا یہ بیداری کا واقعہ ہے خواب کے واقعہ کے علاوہ لہذا یہ اس خواب کی تعبیر ہے اور ہوسکتا ہے کہ اسی خواب کا ذکر ہو۔اس کی شرح خواب کی حدیث میں بیان کی گئی ہے۔