روایت ہے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین تین بار وضو کیااورفرمایا کہ یہ میرا اورمجھ سے اگلے نبیوں کا وضو ہے اورحضرت ابراہیم کا وضو ہے ۱؎ ان دونوں حدیثوں کو رزین نے روایت کیا نووی نے شرح مسلم میں دوسری کو ضعیف بتایا۔
شرح
۱؎ اس سے چند مسئلےمعلوم ہوئے: ایک یہ کہ وضو اسلام کے ساتھ خاص نہیں،پہلی امتوں میں بھی تھا،ہاں چہروں کی چمک اس امت کی خصوصیات سے ہے۔دوسری یہ کہ ابراہیم علیہ السلام بھی وضو کیا کرتے تھے۔چنانچہ بخاری شریف میں ہے کہ حضرت ابراہیم وسارہ نے وضو کیا اور نماز پڑھی اور جریج اسرائیلی نے وضوکیااورنماز پڑھی۔غرض کہ وضوء بڑی پرانی سنت ہے۔تیسرے یہ کہ تین تین بار اعضائے وضو دھونا بہت افضل ہے کیونکہ سنت انبیاءہے۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا ایک یادوباراعضاءدھونابیان جوازکے لیے ہے۔