روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عباس سے فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جب کھال پکالی جائے تو پاک ہوجاتی ہے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی مردارکی کھال دھوپ میں خشک کرلی جائے یانمک یا کیکر کی چھال چھڑک کر سکھالی جائے تو پاک ہوجائے گی۔انسان اورسور کے سوا تمام کھالوں کا حکم یہی ہےکھال کے دھونے کی ضرورت نہیں۔