روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردار کی کھالوں سے نفع حاصل کرنے کا حکم دیا جب پکالی جائیں ۱؎ (مالک،ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہ حکم اباحت اور اجازت کا ہے نہ کہ وجوب کا۔مردار سے مراد خنزیر اور انسان کے سوا باقی حیوانات ہیں۔خیال رہے کہ مردار کی کھال تو پک کر پاک ہوتی ہے،لیکن ذبح شدہ جانور کی کچی کھال بھی پاک ہے،جانورحلال ہویاحرام حدیث بالکل صحیح ہے۔