روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ ہم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اورننگے پاؤں چلنے سے وضو نہ کرتے تھے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ اس کے دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ پاؤں ہی نہ دھوتے تھے،کیونکہ اس میں نجاست نہ لگی ہوتی تھی۔صرف ننگے پاؤں چلنا اور اس میں گردوغبار لگ جانا اسے نجس نہیں کردیتا۔ دوسرے یہ کہ اگر پاؤں نجس بھی ہوجاتے تو صرف پاؤں دھولیتے تھے وضو نہ کرتے تھے کیونکہ وضو حدث سے ٹوٹتا ہے نہ کہ کسی عضو میں ظاہری گندگی لگ جانے سے۔