موزوں کے اوپر مسح
حدیث نمبر :490
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ موزوں کے اوپر مسح کرتے تھے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہ حدیث صحیح بھی ہے اورمتصل بھی اس میں صرف ظاہرموزہ کا ذکر ہے نیچے کا نہیں،یہی ہمارے امام صاحب کا قول ہے۔