Site icon اردو محفل

ہر بدکلام پر جنت حرام ہے

ہر بدکلام پر جنت حرام ہے

حضرت سیدنا ابوعبدالرحمن جبلی علیہ الرحمہ نے حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کو فرماتے سنا کہ

“ہر بدزبان پر جنت میں داخلہ حرام ہے۔”

[حلیۃ الاولیاء (مترجم) ج 1 ص 508 رقم 982]

[حلیۃ الاولیاء (عربی) ج1 ص 288]

حلیۃ الاولیاء کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں سوائے امام ابونعیم کے شیخ ابومسلم محمد بن معمر کے ان کی توثیق مجھے نہ مل سکی اگرچہ وہ ادیب ضرور ہیں۔ [تاریخ الاصبہان ج 2 ص 255 رقم 1618]

لیکن اس روایت میں ان کی متابعت امام ابوبکر ابن ابی الدنیا نےکر رکھی ہے ۔

[کتاب الصمت لابن ابی الدنیا ج 1 ص 183 رقم 322]

لیکن ان کی سند میں عبداللہ بن لہیعہ ہے جس پر کافی کلام ہے لیکن عبداللہ بن لہیعہ کی متابعت حلیۃ الاولیاء [ج1 ص 288] میں امام لیث بن سعد نے کر رکھی ہے لہذا یہ روایت سنداحسن ہے۔

واللہ اعلم

Exit mobile version