Site icon اردو محفل

جناب وزیراعظم عمران خان!

جناب وزیراعظم عمران خان!

مہربانی کرکے آپ اپنے منصب سے ہی انصاف کریں تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے، اسلام اور تاریخ ِ اسلام سے بالکل ناآشنا اور نابلد ہونے کے باوجود غزوات اور ان کے نتائج پر بولناآپ کو زیب نہیں دیتا جبکہ آپ حقائق سے بالکل بے خبر ہیں اور یہ تفصیل طلب موضوع ہے۔ لہٰذااس طرح کے نازیبا الفاظ جو آپ نے پہلے بھی چند ایک مرتبہ استعمال کئے ہیں ان پر غوروفکر اور رجوع کریں ۔غزوات کے ضمن میں’’مالِ غنیمت‘‘ کیلئے ’’لوٹ مار‘‘جیسے نازیبا الفاظ صرف ملحدین اور متعصب مغربی مفکرین ومستشرقین ہی استعمال کرتے ہیں۔کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ غزوات اور ان کے نتائج یادیگر معززترین ہستیوں پر بات کرنے سے پہلے آپ اہل ِ علم سے شرح صدر حاصل کریں یا ان موضوعات کی بجائے پاکستان کو ریاست مدینہ کا پرتو بنانے کیلئے پہلے خوداسلام کے بنیادی ارکان و احکام سیکھیں جو آپ پر فرض بھی ہیں اوربحیثیت حکمران قرض بھی ۔

خیر اندیش: جسٹس(ر) نذیراحمدغازی

Exit mobile version