روایت ہے حضرت عثمان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جونمازعشاء جماعت سے پڑھے توگویا وہ آدھی رات عبادت میں کھڑا رہا اورجوفجرجماعت میں پڑھے توگویا اس نے ساری رات نماز پڑھی ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس کے دومطلب ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ عشاءکی باجماعت نماز کا ثواب آدھی رات کی عبادت کے برابر ہے اورفجرکی باجماعت نمازکا ثواب باقی آدھی رات کی عبادت کے برابر،تو جو یہ دونوں نمازیں جماعت سے پڑھ لے اسے ساری رات عبادت کاثواب۔دوسرے یہ کہ عشاءکی جماعت کا ثواب آدھی رات کے برابرہے اورفجرکی جماعت کا ثواب ساری رات عبارت کے برابر کیونکہ یہ جماعت عشاء کی جماعت سے زیادہ بھاری ہے،پہلے معنی زیادہ قوی ہیں۔جماعت سے مرادتکبیراولٰی پاناہے جیسا کہ بعض علماءنے فرمایا۔