روایت ہے حضرت سلمان سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سناکہ جو فجرکی نمازکی طرف گیا وہ ایمان کا جھنڈالے گیا اورجو سویرے ہی بازارکی طرف گیا وہ شیطان کاجھنڈالے گیا ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی انسانوں کے دو ٹولے ہیں:”حزب اﷲ”اور “حزب الشیطان”۔ان کی شناخت یہ ہے کہ رحمانی ٹولہ والے دن کی ابتداء نماز اور اﷲ کے ذکر سے کرتے ہیں اورشیطانی ٹولہ والے بازار و دنیاوی کاروبارسے۔خیال رہے کہ دنیوی کاروبار منع نہیں مگرسویرے اٹھتے ہی نہ خدا کا نام نہ اس کی عبادت بلکہ ان میں لگ جانایہ شیطانی کام ہے۔