Site icon اردو محفل

ولا نذکرہ احدا من اصحاب رسول الله الا بخیر

امام الائمہ ، رہنماے سُنیاں ، امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی الله تعالی عنہ کی طرف منسوب عقیدے کی مشہور کتاب “الفقہ الاکبر” میں لکھا ہے

“ولا نذکرہ احدا من اصحاب رسول الله الا بخیر”

یعنی ہم کسی بھی صحابی رسولﷺ کا ذکر سواے خیر کے ساتھ نہیں کریں گے ۔

(الفقہ الاکبر ، ص33 دارُالاِسلام لاہور)

پتہ چلا کہ امام اعظم علیہ الرحمہ بھی کسی صحابی کا تذکرہ برائی کے ساتھ کرنے کے ہرگز قائل نہ تھے حالانکہ آپ تابعی ہیں صحابہ کا زمانہ بہت قریب سے دیکھا آپ کے سامنے صحیح واقعات و حالات بھی موجود ہوں گے اس کے باوجود آپ جانتے تھے ، کہ صحابیت کس عظیم مرتبے کا نام ہے ، سو جس کا بھی ذکر کرو اچھائی کے ساتھ کرو ورنہ خاموش رہو اور مشاجرات صحابہ میں نہ پڑو۔

✍️ارسلان احمد اصمعی قادری

13/10/2019ء

Exit mobile version